سانحہ نانگا پربت نامزد مزید 2 ملزم گرفتار اعتراف جرم کرلیا

غیرملکی کوہ پیمائوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا اعتراف


INP September 20, 2013
غیرملکی کوہ پیمائوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا اعتراف. فوٹو اے ایف پی

سانحہ نانگاپربت میں نامزد مزید 2ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سانحہ نانگاپربت میںنامزد 2ملزمان بلال اور حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نانگاپربت سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کو چنددن پہلے گرفتار کرلیا گیاتھا۔



تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی کوہ پیمائوںکو اغواکر نے کے بعدتاوان طلب کرناچاہتے تھے، کوہ پیمائوںپرسب سے پہلے فائرنگ حبیب اللہ نے کی تھی۔