اجے بساریہ سمیت بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے

بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت لوٹ گئے، ذرائع


ویب ڈیسک August 10, 2019
بھارتی سفارتی عملہ اور ان کی فیملیز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت لوٹ گئے، ذرائع

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ سمیت بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان ملک چھوڑ گئے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے رد عمل میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی اوربھارتی سفیرکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے تھا اور پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو نئی دلی نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر سمیت بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے، بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو ملک چھوڑنے کا حکم

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے 15 اگست یعنی بھارتی یوم آزادی والے دن کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا تاہم بھارتی اقدام کے بعد اب انہیں بھارت جانے سے روک دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں