اسٹون کولڈ کا پاکستانی مداحوں کو جشن آزادی کا پیغام

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2019
14 اگست کو پاکستان بھر میں 73 واں یوم آزادی منایا گیا (فوٹو: فائل)

14 اگست کو پاکستان بھر میں 73 واں یوم آزادی منایا گیا (فوٹو: فائل)

 نیویارک: معروف ریسلر اسٹیو آسٹن عرف اسٹون کولڈ نے پاکستانی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی شہری شوکت ہمدانی نے ٹویٹر پر بین الاقوامی ریسلر استون کولڈ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ریسلر نے پرجوش انداز میں اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اسٹیون آسٹن المعروف اسٹون کولڈ نیو یارک سٹی سے آپ لوگوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اسٹون کولڈ نے یہ بھی کہا کہ میرے کئی سالہ کیریئر میں جن پاکستانیوں نے میری حمایت کی میں ان کے اس اقدام کو سہراتا ہوں، آپ لوگ یہ جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔

یہ پڑھیں: ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔