- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
ٹیم کیلیے موزوں غیرملکی کوچ کی تلاش میں مشکلات
کراچی: پی سی بی کو قومی ٹیم کیلیے موزوں غیرملکی کوچ کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اب تک کسی ’’بڑے نام‘‘ کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔
پی سی بی نے گزشتہ دنوں نئے کوچنگ اسٹاف کیلیے درخواستیں طلب کی تھیں،اس حوالے سے 26اگست تک کا وقت دیا گیا ہے، بعض آفیشلز کی خواہش ہے کہ کسی غیرملکی کو چیف کوچ بنایا جائے البتہ دیگر حکام کسی پاکستانی سابق کرکٹر کو ہی ذمہ داری سونپنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کو اس حوالے سے کافی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، مگر کسی بڑے غیرملکی نام نے تاحال رابطہ نہیں کیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹھکرائے ہوئے مائیک ہیسن سے بات چیت جاری ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی درخواست جمع کرا چکے، البتہ بورڈ کے چند آفیشلز ان دونوں کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں نہیں ہیں۔
بعض بڑے سابق کرکٹرز سے رابطہ بھی کیا گیا مگر وہ پہلے معاوضے کا پوچھتے ہیں جو ان کے لحاظ سے کم ہے۔ لہذا انکار کر دیتے ہیں،سیکیورٹی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی، البتہ ابھی ایک ہفتہ باقی اور حکام کو امید ہے شاید کوئی مناسب کوچ مل جائے۔
دوسری جانب محسن خان اورمصباح الحق کو ذمہ داری دلانے کیلیے بھی لابنگ جاری ہے،محسن کے بے لاگ تبصرے اور مصباح کی ناتجربہ کاری آفیشلزکی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے،اس حوالے سے رواں ہفتے ہی صورتحال مزید واضح ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی بات چیت میں کوچنگ کے ایک امیدوار کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آیا کہ کئی کرکٹرز ورلڈکپ کے دوران معمولی انجریز کا شکار تھے لہذا انھیں آرام کا موقع دینا چاہیے تھا،مگر بورڈ نے لیگز اور انگلش کرکٹ کیلیے این او سی دے دیا، گوکہ کیمپ لگنے والا ہے مگر پھر بھی انھیں بحالی فٹنس اور تیاریوں کیلیے کم وقت ملے گا، ایسے میں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔