پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد فاروق 63، عبداللہ شفیق 26 اور سکندر رضا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
آصف علی 14 اور چرتھ اسالنکا 1 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور راز اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔