- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا لاہور میں آغاز

فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنڈیشنگ کیمپ 22 اگست سے رکھا گیا ہے فوٹو: فائل
لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز ہوگیا۔
سابق کپتان مصباح الحق پہلی بار کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس میں فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 21 میں 18 کھلاڑیوں کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، شان مسعود، محمد رضوان، عثمان شنواری، فخرزمان، امام الحق، وہاب ریاض،عابدعلی، راحت علی،افتخار احمد، ظفر گوہر ، بلال آصف اور میر حمزہ شامل ہیں، شاداب خان 22 اگست کو رپورٹ کریں گے، اظہر علی 24 جب کہ حسن علی 26 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔
فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنڈیشنگ کیمپ 22 اگست سے رکھا گیا ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دی جائےگی، 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس پری سیزن کیمپ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔