- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
پاکستان میں پرفارمنس؛ میکا سنگھ بھی ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے
ممبئی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو پاکستان میں شادی کی تقریب میں پرفارم کرنا مہنگا پڑگیا ہندو انتہا پسندوں نے گلوکار کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے اس ماحول میں جب مودی سرکار نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اس وقت بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے پاکستان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پرفارم کرکے پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی دوتنظیموں نے میکا سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےنہ صرف ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ دیگر اداروں کو بھی دھمکی دی کہ اگر کوئی ان کے ساتھ کام کرے گا تو اسے بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ اس کے علاوہ میکا سنگھ کے گھر کے باہر انتہا پسندوں نے شدید احتجاج بھی کیا، جس کے بعد میکا سنگھ اتنے تنگ آگئے کہ انہوں نے انتہا پسندوں کے سامنے گٹھنے ٹیکتے ہوئے پاکستان میں پرفارم کرنے پر معافی مانگ لی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پابندی
گلوکار میکا سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے وائس پریزیڈنٹ بی این تیواری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ میکا سنگھ نے انہیں خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں پرفارم کرنے کو غلطی قرار دیتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگی ہے۔ اور یہ بھی کہا ہے کہ جب تک آپ میرا موقف سن نہیں لیتے مجھ پر پابندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کریں۔ جس کے بعد ایف ڈبلیو آئی سی ای کمیٹی نے عارضی طور پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Hello guys, today some fake people are coming to protest in front of my house ..I request the media not to listen to these fake people from fake federations..Please listen to Mr. B.N tivari, the Vice President of #FWICE .. I‘ve received a letter and video from him. pic.twitter.com/5wEuiUEa6X
— King Mika Singh (@MikaSingh) August 19, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔