- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
پی سی بی کو پروفیشنل مینیجر کی تلاش،ایسوسی ایٹ مینجر کا عہدہ ختم کرنیکا فیصلہ

موزوں امیدوار سامنے نہ آنے پر مینیجر کے لیے بھی اشتہار دیا جاسکتا ہے، فوٹو: فائل
لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل مینجر کی تلاش بھی شروع کردی ہے طلعت علی کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا اور پی سی بی نے اب ویب سائٹ سے اب ان کا بھی نام بھی ہٹادیا ہے۔
پی سی بی حکام اب صرف ایک مینیجر کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کے خواہش مند ہیں، جو تمام پروفیشنل ذمہ داریاں نبھاسکے، موزوں امیدوار ملنے کی صورت میں ایسوسی ایٹ مینجر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق مینیجر طلعت علی طویل عرصہ تک یہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ انہوں نے ٹیم کارکردگی اور ڈسپلن کے حوالےسے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کردی تھی۔
قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے 26 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، اس کے ساتھ بورڈ ایک ماہر مینجر کا تقرر بھی کرے گا جس کے لیے دو تین نام زیر گردش ہیں۔ قابل بھروسہ اور موزوں امیدوار سامنے نہ آسکنے پر مینیجر کے عہدے کے لیے بھی اشتہار دیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا نام ویب سائیٹ سے غائِب کیاگیاتھا۔ اپ ڈیٹ ویب سائٹ کے مطابق کپتان سرفراز احمد بدستور ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں دو غیر ملکی کوچز کے نام بھی تاحال موجود ہیں۔ ان میں فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن اورفزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔