تشدد سے ہلاک ریحان کے قتل کے محرکات جائزہ لیتے ہوئے مقدمے کی پیروی کی جا رہی ہے ترجمان رینجرز

اس بات کو یقینی بنایا جائیگاکہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلائی جائے،ترجمان


Staff Reporter August 21, 2019
اس بات کو یقینی بنایا جائیگاکہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلائی جائے،ترجمان۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کی ہدایت پر رینجرز حکام کی جانب سے بہادر آباد کوکن سوسائٹی میں چوری کے شبے میں پکڑے جانے کے بعد تشدد سے ہلاک ریحان کے قتل سمیت دیگر محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے مقدمے کی پیروی کی جا رہی ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز سندھ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

ترجمان کے مطابق 15 سالہ ریحان نامی لڑکے کو رینجرز حکام نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا بعدازاں رینجرز نے گھر کے مالک دانیال اور ساتھی زبیر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا تھا اور ان کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔