- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
پی سی بی کا نیا آئین نافذ العمل ہوگیا

نئے فارمیٹ کے تحت گورننگ بورڈ کی تشکیل تک موجودہ باڈی ایک مخصوص مدت تک کام جاری رکھے گی، فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہونے پر نیا آئین 19 اگست سے نافذالعمل ہوگیا۔
نئے آئین کے مطابق بورڈ آف گورنرز میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور ( روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا)، پیٹرن انچیف کی جانب سے 2 نامزد اراکین،ایک خاتون سمیت 4 آزاد ڈائریکٹرز، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکرٹری بطور غیرفعال رکن (ووٹنگ کاحق نہیں ہوگا) شامل ہوں گے۔
نئے آئین میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے،اب سنٹرل اور سدرن پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا،بلوچستان اور ناردرن ایریاز کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گی۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کوسٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے تبدیل کردیا جائے گا، ایسوسی ایشنز گورننگ بورڈ کی منظور کردہ اپنے اپنے ماڈل آئین کے تحت کام کریں گے، پی سی بی جنرل باڈی11 اراکین پر مشتمل ہوگی جن میں چیئرمین بورڈ، تمام ایسوسی ایشنز، بلائنڈ کرکٹ کونسل، ڈیف اینڈ ڈمب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدور شامل ہوں گے، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر غیرفعال اراکین ہوں گے (ووٹنگ کاحق نہیں ہوگا)۔
نئے آئین کے بعد چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات علیحدہ کردیئے گئے ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اب بطور چیف ایگزیکٹو کام کریں گے۔ پی سی بی کے گورننس اسٹرکچر کی مضبوطی کےلیے شق نمبر 12 سی کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے لیے بورڈ میں کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں کو نافذ کیا جائے گا، شق نمبر 12 ایچ کے تحت نامینیشنز اور ایچ آر سمیٹ کمیٹیز کو متعارف کروایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔