جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اگست 2019
جج ارشد ملک نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، نوٹی فکیشن فوٹو:فائل

جج ارشد ملک نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، نوٹی فکیشن فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم دیا اور رجسٹرار نے اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا

حکم نامے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، انہوں نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، ان کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی۔

نوٹی فکیشن کے اجرا سے قبل ارشد ملک پانچ گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں موجود رہے۔ سپریم کورٹ میں ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔