تمام وزارتوں میں نئی گاڑیاں خریدنے اور نئی بھرتیوں پر پابندی

ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی، صرف موٹر سائیکل خریدے جاسکیں گے۔


Irshad Ansari August 24, 2019
ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی، صرف موٹر سائیکل خریدے جاسکیں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں گاڑیوں کی خریداری، ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت رواں مالی سال2019-20 کے دوران تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں گاڑیوں کی خریداری، ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف موٹر سائیکل خریدے جاسکیں گے۔

وزارتوں و ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں اور نئی اسامیوں کی ناگزیر ضروریات کا جائزہ لینے کیلیے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ (اخراجات)کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔