رنگوں میں اتنے بکھرے کہ اپنے پرچموں کے رنگ بھول گئے، حسن علی

میاں اصغر سلیمی  پير 26 اگست 2019
جو رنگ تیرے پرچم میں ہیں وہی رنگ میرے پرچم میں ہیں، قومی فاسٹ بالر (فوٹو: سوشل میڈیا)

جو رنگ تیرے پرچم میں ہیں وہی رنگ میرے پرچم میں ہیں، قومی فاسٹ بالر (فوٹو: سوشل میڈیا)

 دبئی: بھارتی لڑکی سے شادی کے بعد قومی کرکٹر حسن علی نے پاکستان اور بھارت کے پرچموں کا فلسفہ اس انداز میں پیش کیا ہے کہ ان کے پرستاروں کی بڑی تعداد ان سے خفا ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ محبت کی کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتی، آج ہم رنگوں میں اتنے بکھرے ہیں کہ یہ بھول گئے کہ جو رنگ تیرے پرچم میں ہے وہی رنگ میرے پرچم میں ہے، دولت ، ذات ، خود غرضی کو ہم نے اپنی محبت کی چادر سے ڈھکا ہے، خدا اس چادر کو ہمیشہ سلامت رکھنا۔

حسن علی کی جانب سے ہم رنگ پرچم کا فلسفہ پیش کرنے کے بعد ان کے پرستار پیسر سے خاصے خفا ہیں اور انہوں نے حسن علی کو خوب کھری کھری سنائی ہیں۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1165946643893694465

ایک صارف آرزو نے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے اور یہاں پرچموں کے رنگ ملائے جا رہے ہیں، رابعہ پرویز نے لکھا کہ اپنی محبت کو ہزار رنگ چڑھائیں، مگر پلیز پرچم کو بیچ میں نہ لائیں، ہمارا پرچم بہت سے قربانیوں کے بعد ملا ہے۔

محمد بلال نے کہا کہ بیوی کی محبت میں اتنا آگے نہ نکل جانا کہ پاکستانی عوام کے دل سے ہی آپ کی محبت نکل جائے۔ صبیحہ عالم نے لکھا کہ کشمیر جل رہا ہے اور آپ کو بھارتی لڑکی سے شادی کی پڑی ہے، بہت جلد آپ کو طلاق ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔