لال مسجد کیس تفتیشی افسران کے انکار کیخلاف درخواست دائر

آئی جی خالدخٹک کی سربراہی میں 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی


Numainda Express September 25, 2013
دوسرے صوبوں کے اچھی شہرت والے افسران سے تفتیش کرائی جائے۔رخواست گزار۔ فوٹو:فائل

سانحہ لال مسجدکی ایف آئی آرکی تفتیش کیلیے مامورپولیس افسران کی جانب سے تفتیش سے انکارکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

حافظ احتشام احمدو دیگرکی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ عدالت عالیہ کے حکم پر پولیس نے جنرل(ر) پرویزمشرف کیخلاف عبدالرشید غازی اوران کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا۔



اس کے بعدتفتیش کی ذمے داری ایک سب انسپکٹر کودی گئی جس کے خلاف درخواست گزارنے اعتراض کیااور آئی جی نے ہارون الرشیدغازی کی طرف سے دیے گئے 7ناموں کی روشنی میںڈی آئی جی خالدخٹک کی سربراہی میں 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔