گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالبعلم گرفتار، دفعہ 420 کا مقدمہ درج

حامد چوہدری  منگل 27 اگست 2019
جامعہ زکریا کے گرلز ہاسٹل میں دانیال اپنی کلاس فیلو کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا فوٹو:رپورٹر

جامعہ زکریا کے گرلز ہاسٹل میں دانیال اپنی کلاس فیلو کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا فوٹو:رپورٹر

ملتان: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم پکڑا گیا۔

جامعہ زکریا کے مریم گرلز ہاسٹل میں دانیال نامی طالبعلم اپنی کلاس فیلو (خ) کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک حرکات و سکنات پر لڑکے دانیال کو ہاسٹل کی بلڈنگ کے اندر جاکر پکڑ لیا اور برقع اتارنے پر حقیقت سامنے آگئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور ریذیڈنٹ آفیسر کو آگاہ کیا جس پر طالبعلم دانیال کو تھانہ الپہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملز م کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

لڑکی نے تحریری طور پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وارڈن اور یونیورسٹی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔