- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، عمر اکمل
ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، غلطیوں سے سبق سیکھنے کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری لانے پر بھی بہت کام کررہا ہوں۔
29 سالہ باصلاحیت بیٹسمین نے پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بورڈ حکام کرکٹ کی بہتری کیلیے جوکچھ کرنے جا رہے ہیں میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، میں مصباح الحق کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا، ڈپارٹمنٹ کیلیے کھیلنا شروع کیا تو وہ ساتھ تھے، محمد حفیظ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں، اگرمصباح کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکیا گیا تواس سے ٹیم کی کارکردگی کا معیاربلند ہوگا، بیٹسمینوں کوبھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ فٹنس جانچنے کے وضع کردہ پیمانے کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن میرے نزدیک اسکلز کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، مجھے عمدہ پرفارمنس کے باوجود ماضی میں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن یقین ہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے سے صورتحال میں بہتری آئیگی۔
عمر اکمل نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کا یقین ہے، ٹیم کیلیے بہترین صلاحیتوں کوبروئے کار لانا چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کلب کرکٹ پر ہی زیادہ توجہ ہے، نیٹ پرروز ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پریکٹس کررہا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔