آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی، میگا سبسڈی پیکیج تیار

قیصر شیرازی  پير 2 ستمبر 2019
ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور کولڈ اسٹوریج کا غلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائیگا، زاہد حسین ،ایکسپریس سے گفتگو
 فوٹو: فائل

ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور کولڈ اسٹوریج کا غلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائیگا، زاہد حسین ،ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل

 راولپنڈی: حکومت نے ملک بھر میں 4 بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں مناسب کمی اور پھر ان کو استحکام میں رکھنے کیلیے میگا سبسڈی پیکیج کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یہ پیکیج یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ہو گا، اس پراجیکٹ کے تحت وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے مالی تعاون سے ان تمام بنیادی اشیا کی ترسیل پر سبسڈی دے گی جس کے باعث ان تمام دالوں، چنے سمیت آٹا، گھی ،چینی کی قیمتوں میں10 روپے سے 20 روپے کمی ہو گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کے وزیر اعظم عمران خان نے اس پیکیج کی تیاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، انھوں نے بتایا کے اقتصادی بحران پر قابو پا لیا گیا، اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔