ریکٹ کو ’گن‘ بنانے والے ٹینس کھلاڑی پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ

اے ایف پی  منگل 3 ستمبر 2019
مائیک برائن نے اپنی اس حرکت پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ فوٹو: فائل

مائیک برائن نے اپنی اس حرکت پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ فوٹو: فائل

 نیویارک: ٹینس ریکٹ کو ’گن‘ بنانے والے امریکی ڈبل پلیئر مائیک برائن پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگیا۔

یو ایس اوپن میچ میں اپنے جڑواں بھائی باب کے ہمراہ کھیلنے کے دوران انھوں نے ایک غلط فیصلے کو کامیابی سے چیلنج کرنے کے بعد آفیشل کی جانب ٹینس ریکٹ کو بندوق کے انداز میں تان کر فائرنگ کا انداز بنایا، بعد ازاں انھوں نے اپنی اس حرکت پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔