پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کاپام ہلز پی ایس اے عالمی اسکواش چیمپین شپ کے دوسرے راؤنڈ ہی میں سفر ختم ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر میں ہونے والی 71 ہزار ڈالرز کی چیمپین شپ میں عالمی نمبر 28 اور عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان کو عالمی جونیئر چیمپین اور عالمی نمبر 8مصر کے محمد ذکریا نے آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے دی۔
محمد زکریا نے پہلا گیم 4-11 سے جیتنے کے بعد دوسرا گیم 5-11 سے اپنے نام کیا اور تیسرے گیم میں اسی اسکور سے فتح پا کر نور زمان کو ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستان کےعالمی نمبر46 محمد اشعب عرفان کو بھی انگلینڈ کے ناتھن لیک نے کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا۔
امریکا میں سکونت پذیر ناتھن لیک نے پہلا گیم3-11، دوسرا گیم 12-14 اور تیسرا گیم 10-12 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔