زیروریٹڈ برآمدی شعبوں نے ایس آر او 918 کے تحت متعارف کردہ ریفنڈ سسٹم مسترد کردیا

5 زیروریٹڈبرآمدی شعبوں کیلیے ریفنڈکا شفاف نظام ایسکرواکاؤنٹ کھولنے کے بعدہی ممکن ہے، فرخ مقبول


Staff Reporter September 04, 2019
5 زیروریٹڈبرآمدی شعبوں کیلیے ریفنڈکا شفاف نظام ایسکرواکاؤنٹ کھولنے کے بعدہی ممکن ہے، فرخ مقبول (فوٹو: انٹرنیٹ)

زیروریٹڈ برآمدی شعبوں نے ایس آراو918کے تحت متعارف کردہ ریفنڈ سسٹم کے طریقہ کارکومشکوک قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

منگل کے روز ٹی ایم اے ہاؤس میں ٹاول مینوفیکچررزایسوسی ایشن اور پاکستان بیڈ ویئر ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے چیئرمین فرخ مقبول نے کہاکہ ایف بی آرنگہبان کی حیثیت سے برآمدکنندگان سے وصول شدہ جی ایس ٹی ریفنڈز کے لیے ایسکرواکاؤنٹ کھولے کیونکہ 5 زیروریٹڈبرآمدی شعبوں کیلیے ریفنڈکا شفاف نظام ایسکرواکاؤنٹ کھولنے کے بعدہی ممکن ہے۔