کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن؛ خاتون خود کش حملہ آور سمیت6 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2019
کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے خیز مواد اڑادیا، سی ٹی ڈی ترجمان	فوٹوفائل

کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے خیز مواد اڑادیا، سی ٹی ڈی ترجمان فوٹوفائل

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔