- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور میں سابق رکن اسمبلی پروین سکندر گھر میں قتل

پروین سکندر 2002 سے 2007 تک پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں فوٹو: فائل
لاہور: مسلم لیگ (ق) کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر کو ان کے گھر میں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کو نصیر آباد میں واقع ایک مکان کی اوپری منزل پر لاش کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرسی سے بندی ایک لاش برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت پروین سکندر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں اور گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں۔ ان کی لاش کرسی سے بندھی ہوئی ملی ہے جب کہ ان کے گلے پر بھی رسی کا نشان ہے جس سے لگتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پروین سکندر 2002 سے 2007 تک (ق) لیگ کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں، وہ 2001 میں ڈپٹی اسپیکر سٹی ڈسٹرکٹ لاہور بھی رہ چکی ہیں جب کہ وہ پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکریٹری بھی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔