ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2019
ملنگا انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بن گئے، فوٹو: فائل

ملنگا انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بن گئے، فوٹو: فائل

کینڈی: سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔ 

کینڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچرے اڑا دیا، ایک ہی اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے دنیا ئے کرکٹ کے پہلے بولر بن گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 شکار کرنے والے پہلے بولر بھی قرار پائے۔

انٹرنیشنل کریئر میں لاستھ ملنگا نے مجموعی طور پر 5 ہیٹ ٹرک بنائی ہیں، ایک روزہ میچوں میں 3 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہیٹ ٹرک کے ساتھ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ ہیٹ رک کرنے والے بولرز میں سرِ فہرست آگئے ۔

ملنگا نے 2007 میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور آج 12 سال بعد پیسر نے ٹی ٹوئنٹی میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔