- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- عدالت کا یاسمین راشد کو کور کمانڈر حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
- کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے، کوچ ہاکی ٹیم
- ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے
- وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
- آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا، وزیر خزانہ
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

بھارت کے خلاف60 رنز سے شکست، روحیل نذیر کی سنچری رائیگاں۔ فوٹو: فائل
لاہور: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
ٹائران فرنانڈو اسٹیڈیم موراٹوا،سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں 306رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم مقررہ 46.4 اوورز میں245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،کپتان روحیل نذیر 117 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث نے 43 رنز اسکور کیے، ان کے سوا عبدالبنگزئی 15، محمد عامر 12اور نسیم شاہ 11رنز کے ساتھ ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، اتھاروا انکولے کار نے 3 اور ودیادر پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارتی کپتان دھرو چاند جوریل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 305 رنز بنائے، 38 کے مجموعی اسکور پر اوپنر سوید پارکر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد ارجن آزاد اورٹھاکر تلک ورما کے درمیان183رنز کی شراکت نے ٹیم کا اسکور 221تک پہنچا دیا،ارجن آزاد نے121 اور ٹھاکر تلاک ورما نے 110 رنز بنائے، آخری 8 وکٹیں محض 73 رنز کے دوران گریں،6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہیں ہوسکے۔
پاکستان نے میچ میں 24 فاضل رنز دیے، نسیم شاہ نے 52 جبکہ عباس آفریدی نے 72 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر علی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم کو افغانستان نے بھی شکست دیدی تھی، بھارت اور افغانستان نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے ساتھ 4، 4پوائنٹس کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی،گرین شرٹس کا پیر کو کویت سے میچ اب بے مقصد ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔