- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
کیا ’’عہدِ وفا ‘‘ ڈرامہ سیریل ’’ الفا براوو چارلی‘‘ کا سیکوئل ہے؟
کراچی: ڈرامہ ’عہدِوفا‘ کے مصنف نے پاک فوج کے تعاون سے بننے والے نئے ڈرامے ’’عہدِ وفا‘‘ کو ماضی کے مشہور سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘ کا سیکوئل کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) میں زیر تربیت چار نوجوانوں کی دوستی پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئیں تھی جس کے بعد سے اس ڈرامہ کو ماضی کا تاریخ ساز ڈرامہ ’ الفا براوو چارلی‘ کے سیکوئل سے منسوب کیا جارہا تھا۔
ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں احد رضا میر، وجاہت علی، احمد علی اکبر اور اسامہ خالد بٹ کیڈٹس کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ابتداء میں چاروں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں ایس ایس گینگ اور ایس ایس جی کا لفظ بھی استعمال کیا تھا کیوں کہ ڈرامے میں چاروں کرداروں کے نام شارق، شہریار، شاہ زین اور سعد ہیں جن کے ناموں کی شروعات انگریزی حرف ’s‘ سے ہوتی ہے۔ جوکہ اس ڈرامہ کو ماضی کے ڈرامے سے منسوب کرنے میں غلط ثابت ہوئی۔
’عہدِوفا‘ کے مصنف مصطفیٰ آفریدی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز بچپن کے دوستوں پر مبنی ہے جوکہ ہمیشہ ایک نا صرف ساتھ رہتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کو بھر پور انداز سے انجوائے بھی کرتے ہیں اور اُن سب کی زندگی تب تبدیل ہوتی ہے جب وہ کالج کا وقت مکمل کرکے عملی زندگی میں آتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ’الفا براوو چارلی‘‘ کی شہناز اب کیسی دکھتی ہیں
سیفی حسن کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈرامہ 22 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔