پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے لوگو کی رونمائی کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 12 ستمبر 2019
لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے لوگو کی رونمائی کردی۔

یو ٹیوب پر جاری کیے جانے والے لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے، انگلش میں بھی یہی الفاظ درج ہیں، اطراف میں سنہرے رنگ کا دائرہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 14 ستمبر سے ہورہا ہے، ایونٹ میں 6 صوبائی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔