کراچی میں ٹرک ڈرائیور کے تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش

ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرالرڈرائیورکوہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا تھا


Numainda Express September 12, 2019
ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرالرڈرائیورکوہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا تھا فوٹو:فائل

سائٹ ایریا میں حب ریور روڈ پر ٹرالر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش ہوکرسڑک پرگرگیا۔

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرالرڈرائیورکوہیوی ٹریفک کے لیے بند شاہراہ پر جانے سے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ ڈرائیور نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیومنظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار ٹرالر ڈرائیورکو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھی دھکے دیے جاتے ہیں۔

[fb-post-embed url="
karachi truck driver beat traffic police cop

In karachi a truck driver tharshed traffic police cop after scuffle کراچی میں ٹرک ڈرائیور کے تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار بے ہوش

Posted by Entertainment on Thursday, September 12, 2019
"]

بعدازاں بے ہوش ٹریفک پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت حاصل کے نام سے ہوئی جو بلدیہ ٹاؤن ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر اور ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ ڈاکٹر نجیب نے واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔