ثنا میر کیلیے ایشین ایوارڈ کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2019
ثنا میر کو یہ اعزاز دنیا کی پانچ دیگر خواتین کے ساتھ دیا جائے گا جنھوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ فوٹو: فائل

ثنا میر کو یہ اعزاز دنیا کی پانچ دیگر خواتین کے ساتھ دیا جائے گا جنھوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ایشیا سوسائٹی نے براعظم کے سب سے بڑے گیم چینجر ایوارڈ کیلیے ثنا میر کو منتخب کرلیا ہے۔

ایشیا میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی فہرست میں پاکستانی کرکٹر کا نام بھی شامل ہوگیا۔

ثنا میر کو یہ اعزاز دنیا کی پانچ دیگر خواتین کے ساتھ دیا جائے گا جنھوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 24اکتوبر کو نیویارک میں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔