عدالت کمیشن کی سفارشات پرفیصلہ دے سکتی ہے قانونی ماہرین

حسین حقانی کی عدم موجودگی سے حتمی فیصلے پر اثر نہیں پڑیگا، حشمت حبیب


Numainda Express September 30, 2013
حسین حقانی کی عدم موجودگی سے حتمی فیصلے پر اثر نہیں پڑیگا، حشمت حبیب. فوٹو : فائل

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کے پاکستان نہ آنے سے میمو کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سپریم کورٹ ایکس پارٹی میں کیس کا فیصلہ کر سکتی ہے ،میمو گیٹ کیس میں سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو صفائی کے لیے متعدد مواقع د یئے اورحکومت کو بھی انھیں لانے کی ہدایت کی ہے لیکن اگر وہ نہیں آتے تو عدالت میمو کمیشن کی سفارشات پر اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔



حشمت علی حبیب ایڈووکیٹ نے'' ایکسپریس ''کو بتایا کہ اگر سپریم کورٹ چاہے تو این آر او عمل درآمد کیس کی طرح حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے وہی طریقہ کار اپنا سکتی ہے لیکن ان کی عدم موجودگی سے میمو کیس کے حتمی فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اکرام چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد میمو کیس تکنیکی طور پر ختم ہو چکا ہے اب صرف عدالت نے رپورٹ کی سفارشات پر حتمی فیصلہ کرنا ہے ۔