- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
ضلع جنوبی میں چانڈیو ڈکیت گینگ سرگرم،2 ماہ میں 12 گھر لوٹ لیے
کراچی: شہر کے مرکز ضلع جنوبی میں ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا۔
ڈکیت گینگ 2 ماہ کے دوران 2 درجن سے زائد گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرچکا ہے، بیشترگھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں چانڈیو ڈکیت گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے بعد گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
ضلع جنوبی میں ایک ایسا ڈکیت گروہ سرگرم ہے جوگزشتہ2 ماہ کے دوران اب تک 2 درجن سے زائد گھروں میں ڈکیتیوںکی وارداتیں کرچکا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گروہ کے کارندے خود کو سرکاری ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے ڈکیتیاں کرتے ہیں ،گروہ کی جانب سے ایک گھرمیں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے فوٹیج میں ڈاکوؤں کو ٹائی لگائے گھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گروہ کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتیں گذری، ڈیفنس اور درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آئیں ،پولیس اب تک چانڈیو ڈکیت گروہ کے دو ہی کارندے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے جن میں اختیارچانڈیو اور شعیب نامی لڑکے شامل ہیں ،ڈکیت گروہ کا سربراہ مورو چانڈیو تاحال مفرور ہے۔
گرفتار اختیار چانڈیو گروہ کے مفرور سربراہ مورو چانڈیو کا بھائی ہے جبکہ گرفتار ملزم شعیب گروہ کو ڈکیتی کے لیے گاڑی فراہم کرنے میں ملوث ہے۔
گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو پولیس نے درج 11 مقدمات میں گرفتار کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گروہ کا مفرور سربراہ مورو چانڈیو پولیس کو چکما دینے کے لیے جعلی نام استعمال کرتا ہے ۔ مورو چانڈیو ماضی میں 2 بارعاشق چانڈیوکے نام سے گرفتار ہوچکا ہے ، غلط نام سے گرفتاری پر ڈاکو دونوں بار جیل سے جلد رہا ہوگیا، موروچانڈیو کا ایک بہنوئی سرکاری ادارے کا ملازم بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔