جیسیکادنیاکی سب سے اچھی بیوی ہے جسٹن ٹمبرلیک

جیسیکا کا جیون ساتھی بننے پرخودکوخوش قسمت تصور کرتاہوں، جسٹن ٹمبرلیک


APP October 01, 2013
جیسیکا کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار ہا ہوں، جسٹن ٹمبرلیک۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبر لیک نے کہا کہ اس کی بیوی جیسیکا بیل دنیا کی سب سے اچھی بیوی ہے۔

اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبر لیک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی شادی گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئی ۔ ان کو ایک بار شدید نزلہ ہوگیا تھا ان کی عادت ہے جب وہ بیمار ہوتے ہیں تب وہ زیادہ بدمزاج اور چڑچڑے ہو جاتے ہیں اور زیادہ توجہ مانگتے ہیں ۔

ان کی بیوی نے نزلہ سے چھٹکارا دلانے میں ان کی بہت مدد کی ان کا بہت خیال رکھا یہاں تک ان کا غصہ بھی تحمل مزاجی سے برداشت کیا ان کی بیوی دنیا کی سب سے اچھی بیوی ہے وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو جیسیکا جیسا جیون ساتھ ملا وہ ان کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار ہے ہیں ۔