آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ محمد عباس کی ٹاپ 10میں واپسی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2019
محمد عباس ایک درجہ ترقی سے دسواں نمبر سنبھال چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

محمد عباس ایک درجہ ترقی سے دسواں نمبر سنبھال چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

 دبئی:  آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس ٹاپ10میں واپس لوٹ آئے۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس ٹاپ10میں واپس لوٹ آئے، ایک درجہ ترقی سے وہ دسواں نمبر سنبھال چکے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے۔

کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے انگلش بولر جوفراآرچر آخری ٹیسٹ کے بعد مزید 5 درجے ترقی پاکر 37 ویں نمبر پر پہنچ گئے، 20 درجہ بہتری نے مچل مارش کو 54 ویں درجے پر پہنچایا۔

بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ کی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہے، انھوں نے قریبی حریف ویرات کوہلی پر 34 پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔