وزیراعظم عمران خان قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہم

وزراء اوروزارت کے اعلی حکام قائمہ کمیٹیوں میں شرکت یقینی بنائیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 18, 2019
نظام کو بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ اور اسکی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم فوٹو::فائل

وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا مرکزی کردار ہے، میرے علم میں لایا گیا ہے کہ وزراء قائمہ کمیٹیوں میں نہیں جاتے، وزراء اوروزارت کے اعلی حکام قائمہ کمیٹیوں میں شرکت یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی عدم موجودگی میں اہم قانون سازی متاثر ہوتی ہے، نظام کو بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ اور اسکی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کے سامنے وزراء کی کمیٹیوں سے غیر حاضری کا معاملہ اٹھایا تھا۔