گمشدہ سیاسی کارکنان کو فوری بازیاب کرایا جائےمظاہرین

جبری گمشدگی کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی اور بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے تحت مظاہرے


Staff Reporter August 31, 2012
جبری گمشدگی کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی اور بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے تحت مظاہرے، فوٹو : فائل

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعرات کو جبری گمشدگی کا عالمی دن منایا گیا، یہ دن اقوام متحدہ کی اپیل پر مختلف ریاستی اداروں کی جانب سے سیاسی طور پر جبری طور پر کیے گئے گمشدہ افراد کی فوری رہائی کیلیے منایا جاتا ہے۔

دن کی مناسبت سے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق سندھ اور بلوچ ہیومن رائٹس کونسل نے احتجاجی مظاہرے کرکے مطالبہ کیا کہ گمشدہ سیاسی کارکنان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ایچ آر سی پی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کیے گئے پرامن احتجاجی مظاہرے میں اسد بٹ، امر ناتھ، موٹومل، شیما کرمانی، ترنم خان، عبدالحئی سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر ایک پمفلٹ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت جبری گمشدگی کے مسئلے کو گمشدہ افراد کے اہلخانہ کی رضامندی کے مطابق فوری حل کرنے کے اقدامات کرے۔