شارع نور جہاں پولیس کی سرپرستی میں ٹھیلوں سے بھتہ وصولی

سڑکوں کے اطراف لگے ٹھیلوں سے ٹریفک کی روانی متا ثر،راہگیر بھی پریشان


Staff Reporter October 03, 2013
سخی حسن چورنگی اورناگن چورنگی پرتجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے ،مکین۔ فوٹو؛ فائل

شارع نور جہاں پولیس کی جانب سے سڑکوں پر ٹھیلے لگانے اور ان سے بھتہ خوری کے باعث علاقے میں پیدل چلنے والوں کو نہ صرف شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متا ثر ہے ، شارع نور جہاں پولیس کی سرپرستی میں یاسین نامی شخص سخی حسن چورنگی پر نہ صرف تجاوزات قائم کررہا ہے بلکہ فروٹ ، مچھلی اور دیگر اشیا کی فروخت کرنے والوں سے روزانہ فی ٹھیلہ 70 روپے وصول کررہا ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ وصول کرنے والے بھتے میں سے 50 روپے فی ٹھیلے کے حساب سے تھانے میں جمع کرائے جاتے ہیں، تھانے کا بیٹر ناگن چورنگی پر پکنک اورتقریبات کیلیے کھڑی گاڑیوں سے بھی بھتہ وصول کرکے انھیں کسی بھی مقام پرکھڑے ہونے کی اجازت دی ہوئی ہے جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متا ثر ہوتی ہے،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سخی حسن چورنگی اور ناگن چورنگی پر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے ۔