ای او بی آئی اسکینڈل ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی

ملزمان کا صحت جرم سے انکار،استغاثہ گواہان کو 8 اکتوبر کے نوٹس جاری


Staff Reporter October 03, 2013
ملزمان کا صحت جرم سے انکار،استغاثہ گواہان کو 8 اکتوبر کے نوٹس جاری. فوٹو: فائل

ای اوبی آئی کیس میںملوث ملزمان کرنل(ر) اسدمرزا، اہلیہ نگہت مرزا، بیٹی ماہم مرزا، ڈائریکٹر جنرل ای اوبی آئی واحدخورشید، سابق نگراں صوبائی وزیراقبال داؤدپاک والا، حضوربخش پر فردجرم عائد کردی گئی۔

تاہم ملزمان کے صحت جرم سے انکارپر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر کوگواہی کے لیے طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت نے مفرورملزمان سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفرگوندل، پرویز قاسم اورای اوبی آئی یونین کے نمائندے ملک امتیازمحفوظ کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 8اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت میںپیش کرنے کاحکم دیاہے۔



عدالت نے تفتیشی افسرکو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مفرورملزمان کے بارے میں حتمی رپورٹ پیش کریں کہ مفرورملزمان کی گرفتاری کے کیاامکانات ہیں تاکہ عدالت ان ملزمان کے اشتہاری ہونے سے متعلق کارروائی کرے اورگرفتارملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی جاسکے۔ بدھ کو انسدادبدعنوانی کی سربراہ جج تسنیم سلطانہ نے ای اوبی آئی کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں 2ملزمان سابق ڈائریکٹرجنرل ای اوبی آئی واحدخورشیدکنور اورسابق نگراںصوبائی وزیراقبال داؤدپاک والاکو بیماری کے باعث عدالت میںپیش نہیںکیا گیا۔