سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی ٹیم رات گئے کراچی پہنچ گئی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 ستمبر 2019
سری لنکا ٹیم آج منگل کی شام دبئی سے کراچی پہنچ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

سری لنکا ٹیم آج منگل کی شام دبئی سے کراچی پہنچ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی لاہور سے کراچی پہنچ گئی، کراچی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شارع فیصل پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ علاوہ ازیں پاکستان ٹیم کے ہوٹل پر بھی سخت ترین سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا۔

سرفراز احمد قومی اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے لیے بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر پہلا اسائمنٹ ہے، دوسری جانب سری لنکا ٹیم آج منگل کی شام دبئی سے کراچی پہنچ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔