- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
امید ہے پاک سری لنکا سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں آئیں گے، احسان مانی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باہر کے ممالک میں کھیلتے ہیں تو وہاں تماشائی نہیں آتے، نشستیں خالی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پلیئرزکے لیے ان میں کوئی موٹیویشن نہیں ہوتی، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز آئیں گے اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات ہرگز نہیں بھولنی چاہیے کہ دس برس قبل سری لنکن ٹیم یہاں دہشت گردی کا نشانہ بنی اور وہی ٹیم پاکستانی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک بار پھر پاکستان آئی ہے جس پر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔
احسان مانی نے کہا کہ کولمبو میں حادثے کے صرف دس دن کے بعد ہم نے اپنے انڈر19کرکٹ ٹیم سری لنکا بھیجی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ،نیوزی لینڈ میں بہت بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہوا۔
احسان مانی نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے حوالے سے ہم کسی سے کم نہیں ہے،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ہماری آرمی، ایجنسیوں اور پولیس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔