نائیجیریا چارٹرطیارہ گرکر تباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ لاگوس کے مرتالہ محمد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سےاڑنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن فیل ہونے کے باعث گرکرتباہ ہو گیا۔


AFP October 03, 2013
تباہ ہونے سے پہلے طیارے کے انجن سے دھواں نکلتا دیکھا گیا تھا، حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

نائیجیریا کی نجی ایئر لائن کا چارٹرطیارہ انجن فیل ہونے کے باعث لاگوس میں گرکرتباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی ایسیسی ایٹد ایئر لائن کا چارٹرطیارہ لاگوس کے مرتالہ محمد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے13 مسافروں اور 7 کریو ممبرز کو لیکر اڑنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن فیل ہونے کے باعث گرکرتباہ ہو گیا جس کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے اور ایک گمشدہ شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ نائیجیریا کی ایوی ایشن منسٹری نے 13 افراد کی ہلاکت اور6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ طیارے میں موجود ایک لا پتہ شخص کی تلاش کا کام جا ری ہے۔

نائیجیریا کی ایئر اسپیس مینیجمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کے تباہ ہونے کی وجہ انجن ک افیل ہونا تھا کیونکہ تباہ ہونے سے پہلے طیارے کے انجن سے دھواں نکلتا دیکھا گیا تھا۔