او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

پرُ امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کیا جائے، او آئی سی رابطہ گروپ


ویب ڈیسک September 25, 2019
پرُ امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کیا جائے، او آئی سی رابطہ گروپ، فوٹو: فائل

TURBAT: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے

اجلاس سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کے رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے اور پابند سلاسل افراد کو رہا کیا جائے، وادی میں بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنے والے پرُ امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی میں جانے کی اجازت دی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر او آئی سی رابطہ گروپ کو شدید تشویش لاحق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں