بھارت نے ٹائٹل اسپانسرشپ حقوق 2کروڑ روپے فی میچ کے عوض فروخت کر دیے

اس میں بھارت کی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز سمیت ڈومیسٹک مقابلے شامل ہوں گے


Sports Desk October 04, 2013
معاہدہ اکتوبر 2013 سے مارچ2014تک جاری رہے گا، فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے2013-14سیزن میں ہوم انٹرنیشنل و ڈومیسٹک مقابلوں کیلیے سیریز ٹائٹل اسپانسر شپ حقوق اسٹار انڈیا اور ای ایس پی این سافٹ ویئر کو فروخت کر دیے۔

یہ ڈیل بنیادی قیمت فی انٹرنیشنل میچ 2کروڑ روپے کے عوض ہی ہوئی،معاہدہ اکتوبر 2013 سے مارچ2014تک جاری رہے گا، اس میں بھارت کی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز سمیت ڈومیسٹک مقابلے شامل ہوں گے، یاد رہے کہ سابقہ اسپانسر بھارتی ایئرٹیل نے 2010 سے مارچ 2013تک جاری رہنے والے معاہدے میں توسیع سے گریز کیا تھا جس کی وجہ سے تازہ ٹینڈرز جاری کیے گئے، سابقہ کنٹریکٹ سے بی سی سی آئی کو ہر انٹرنیشنل میچ کے 3.33 کروڑ روپے ملتے تھے۔