کراچی میں فائرنگ وتشدد 2 ہلاک

ماڈل کالونی علاقے نشتر آباد گراؤنڈ کے قریب سوٹ کیس سے بوری میں بند25سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی


Staff Reporter October 04, 2013
ناگن چورنگی کے قریب کلینک کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے22سالہ محمدیوسف جاں بحق ہوگیا ۔ فوٹو: فائل

گبول ٹاؤن کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب واقع فلاحی ادارے کی کلینک کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے22سالہ محمدیوسف جاں بحق ہوگیا،سیکیورٹی گارڈمحمداقبال کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

ماڈل کالونی علاقے نشتر آباد گراؤنڈ کے قریب سوٹ کیس سے بوری میں بند25سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے بیہمانہ تشدد کانشانہ بناکر قتل کیاگیا تھا،شناخت نہیںہوسکی۔