رواں برس شہر میں130پولیس افسراور اہلکار شہید ہوچکے

مجموعی طور پر صوبے بھر میں150 سے زائد اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔


Staff Reporter October 05, 2013
جاں بحق ہونے والوں میں 2 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

رواں برس شہر قائد میں نامعلوم ملزمان نے 130 سے زائد پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں150 سے زائد اہلکار شہید ہوچکے ہیں ۔

کراچی میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں ، شہید ہونے والوں میں انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی سمیت سب سے زیادہ کانسٹیبل رینک کے اہلکار شہید ہوئے ، علاوہ ازیں رواں برس کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 160 سے زائد پولیس افسران و اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ صوبے بھر میں یہ تعداد 200 کے لگ بھگ ہے

مقبول خبریں