آصف زرداری پر دہشت گرد حملے کا خدشہ

حسیب حنیف  منگل 1 اکتوبر 2019
سیکیورٹی اداروں نے عدالت پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فوٹو:فائل

سیکیورٹی اداروں نے عدالت پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  سابق صدر آصف علی زرداری پر دہشتگرد حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر کی سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ ہے،سیکیورٹی اداروں نے عدالت پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دینے کیلیے انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔