- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کردی گئی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی
کراچی: پاکستان نے تیسرے اور آخری مقابلے میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ون ڈے سیریز میں کامیابی کا جمود ٹوٹ گیا اور گرین شرٹس نے سال کی پہلی ون ڈے سیریز کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 298 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں عابد علی، فخرزمان اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان اور عابد علی پر مشتمل گرین شرٹس کی نئی جوڑی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عابد علی نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 74 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ، ان کی اننگز میں 10 دلکش چوکے بھی شامل تھے جب کہ فخرزمان نے بھی نصف سنچری بنائی، وہ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔
بابر اعظم مجموعے میں 31 رنز کا اضافہ کر کے چلتے بنے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل کے مابین 55 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم آؤٹ آف فارم کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر ناکام رہے اور 22 رنز پر بولڈ ہوگئے، دوسری جانب حارث سہیل ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی کے قریب لے آئے لیکن فتح سے چند قدم کی دوری پر وہ افتخار احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔انہوں نے 56 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ افتخار احمد نے وننگ شارٹ کھیلا اور ٹیم کو 10 گیندوں قبل فتح سے ہمکنار کرادیا۔ وہ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ وہاب ریاض نے بھی ایک رن بنا کر کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے 2، کمارا، ڈی سلوا اور جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/ICC/status/1179414488971382785
قبل ازیں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 297 رنز بنائے۔ گناتھلاکا اور فرنانڈو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے تیسرے ہی اوور میں فرنانڈو کو پویلین واپس بھیج دیا وہ صرف 4 رنز بناسکے جس کے بعد کپتان تھری مانے نے گناتھلاکا کے ساتھ ملکر 88 رنز کی شراکت داری قائم کی ،تھریمانے 36 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
گناتھلاکا نے انجلو پریرا کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پریرا 13 رنز پر شنواری کا شکار بن گئے تاہم گناتھلاکا نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔
گناتھلاکا نے وکٹ کیپر بیٹسمین منود بھنوکا کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 74 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم 225 کے مجموعے پر بھنوکا رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 36 رنز بنائے جس میں 2 چھکے بھی شامل تھے جس کے بعد جے سوریا 3 رنز کا اضافہ کر کے کیچ تھما بیٹھے، سری لنکا کی چھٹی وکٹ گناتھلاکا کی صورت میں گری جو محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوگئے، گناتھلاکا نے ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے جس کے بعد ڈی سلوا 10، سنداکن صفر اور شاناکا 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 297 بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان شنواری، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔