کرسٹیانو رونالڈو نے دوران میچ گلے ملنے والے شائق کیخلاف کیس ختم کرنے کی اپیل کردی

میامی سن لائف اسٹیڈیم میں رئیل میڈرڈ اور چیلسی کے درمیان میچ میں 19 سالہ رونالڈ اچانک گھس کر رونالڈو کےگلے لگ گئے


Sports Desk October 06, 2013
رونالڈو نے پراسیکیوشن آفس کو خط میں رونالڈ گجوکا کو الزامات سے بری قرار دینے کی درخواست کردی ہے۔ افوٹو: فائل

رئیل میڈرڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دوران میچ گلے لگنے والے شائق کیخلاف کیس ختم کرنے کی اپیل کردی۔

اگست میں میامی سن لائف اسٹیڈیم میں رئیل میڈرڈ اور چیلسی کے درمیان میچ میں 19 سالہ رونالڈ گجوکا اچانک گھسا اور دوڑتے ہوئے رونالڈو کے اسٹائل میں گھٹنے کے بل سلائیڈ کرتے ہوئے ان کے گلے لگ گیا، سیکیورٹی اہلکار اسے فوراً باہر لے گئے، اب اس پر 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں، رونالڈو نے پراسیکیوشن آفس کو خط میں رونالڈ گجوکا کو الزامات سے بری قرار دینے کی درخواست کردی ہے۔ ادھر پراسیکیوشن آفس کے ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں متاثر رونالڈو نہیں بلکہ سن لائف اسٹیڈیم ہوا۔