آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کے لیےایڈ کو ان کی توجہ فرسٹ کلاس میچز پر مرکوز

ایڈکوان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔


Sports Desk October 07, 2013
ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا۔ایڈکوان، فوٹو: فائل

LOS ANGELES: آسٹریلوی پلیئر ایڈکوان نے دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ پانے کیلیے اپنی توجہ فرسٹ کلاس کرکٹ پر مرکوز کرلی، انھیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔

کوان کا کہنا ہے کہ جب آپ ٹیم میں مسلسل کھیل رہے ہوتے ہیں تب آپ کو اپنے کھیل پر زیادہ محنت کرنے کا موقع میسر نہیں آتا مگر اب ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ سے مجھے نیٹس میں اپنے اسٹروکس پر زیادہ کام کرنے کا وقت ملا ہے اب میں اپنے ٹیسٹ تجربے کو فرسٹ کلاس شیفلڈ شیلڈ ایونٹ میں بروئے کار لاتے ہوئے ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا۔