وائس چانسلز کے انتخاب کیلیے گورنر سندھ کی ’’تلاش کمیٹی‘‘ ختم

وزیر اعلیٰ سندھ نئی تلاش کمیٹی تشکیل دیں گے جوسرکاری جامعات کے وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے کام کرے گی


Staff Reporter October 07, 2013
گورنر سندھ عشرت العبادکی جانب سے مقررہ تلاش کمیٹی کے کنوینئر جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر تھے۔۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: صوبے کی سرکاری جامعات کا کنٹرول گورنرسندھ سے حکومت سندھ کومنتقل ہونے کے بعد وائس چانسلرزکے انتخاب کیلیے یونیورسٹیز کے چانسلرگورنر سندھ کی تلاش کمیٹی ختم ہوگئی ہے.

اب وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وائس چانسلرکی تلاش کیلیے نئی کمیٹی قائم کی جائیگی جو جامعات کے وائس چانسلرکے انتخاب کیلیے کام کریگی، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی جانب سے مقررہ تلاش کمیٹی کے کنوینئر جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر تھے۔



صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسرکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں طے ہوچکا ہے کہ وائس چانسلرکاتقررمیرٹ پر ہوگا جس کیلیے باقاعدہ اشتہارات جاری ہونگے اور ان کے تقررکے لیے تلاش کمیٹی قائم کی جائے گی، یہ تلاش کمیٹی جامعات کے وائس چانسلرزکے تقرری کے لیے وزیراعلیٰ کوسفارش کرے گی، کمیٹی وائس چانسلرکے امیدواروں کے انٹرویوکرکے تین ناموں کی سفارش وزیراعلیٰ کوکرے گی اور وزیراعلیٰ ان میں سے ایک امیدوارکاانتخاب بحیثیت وائس چانسلرکرنے کے بعدمتعلقہ نام گورنرکوبھیجیں گے اورگورنران کاتقررنوٹیفکیشن کے ذریعے کریں گے۔