پولیس نے جہادی سیاسی کارکنوں کی گرفتاری ظاہر کردی

راجا عمر خطاب کی پولیس پارٹی نے محمد وہاب خان عرف آصف خان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا


Staff Reporter October 07, 2013
ملزم فرقہ وارانہ قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،پولیس۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس/فائل

سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی کراسنگ اور ملیر ماڈل کالونی سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سیاسی جماعت کے2 کارکنوں سے سمیت3 افراد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کی پولیس پارٹی نے محمد وہاب خان عرف آصف خان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزم فرقہ وارانہ قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی شوکت چاند گروپ سے بتایا جاتا ہے جبکہ7 روز قبل حراست میں لیے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ ملیر سیکٹر کے یونٹ101 کے کارکن کاشف کی گرفتاری سی آئی ڈی انویسٹی گیشن کے مظہر مشوانی کی پولیس پارٹی نے ظاہر کر دی اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بتایا جاتا ہے۔ رینجرز نے لیاری گینگ کے ملزم زبیر کو گرفتاری ظاہر کرنے کے لیے کھارادر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔