- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
- ہر مشہور شخص لیڈر نہیں بن سکتا
- بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
- ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری
- عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں
- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
شکست ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ خامیوں کا پتہ چل گیا، مصباح الحق
لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شکست کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی، ایسی ٹیم سے شکست ہونا جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں مایوس کن ہے۔
سری لنکا کے ہاتھوں ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی بالخصوص جب آپ ایسی ٹیم سے شکست کھا جائیں جس کے بیشتر مین کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ ہوں۔
ہیڈکوچ کے مطابق ہار ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا پتہ چلا ہے بولنگ پر بہت کام ہونے والا ہے،سری لنکن نا تجربہ کار ٹیم تھی پھر بھی اس نے بڑے زبردست طریقے سے فتوحات حاصل کیں جبکہ ہم بری طرح ناکام رہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کارکردگی دکھا کر آئے ہیں ، دونوں کو موقع دیا ہے ہم یہی کرسکتے تھے ، ہم اختتامی اوورز میں اچھی باولنگ نہیں کر پارہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال پر چیف کوچ نے کہاکہ شکست پر میں ہی جواب دہ ہوں اور بہت سی چیزیں ہیں جن کے سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں ۔
مصباح الحق نے کہا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ بی ٹیم آئی ہے، سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان اے، بی اور سی نہیں ہوتی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔